• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو ایران، امریکا مذاکرات کی سربراہی کی پیشکش، ذرائع

پاکستان کو ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کی سربراہی کی پیشکش کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق برگن اسٹاک میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سربراہی میں موجود پاکستان وفد سے ایران اور امریکا کے وفود نے ملاقات کی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس دوران فریقین کی جانب سے پاکستان کو ایران امریکا مذاکرات کی سربراہی کی پیشکش کی گئی ہے۔

ایران کی جانب سے اسپیکر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی جبکہ ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک ہیں۔

ایرانی اور پاکستانی قیادت نے ایک دوسرے کو گرمجوشی سے گلے لگایاجبکہ اس سے قبل امریکی وفد نے پاکستانی وفد سے ملاقات کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید