مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں آر-4 وزرائے خارجہ اجلاس ہوا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں اسحاق ڈار سمیت مصر، سعودی عرب اور ترکیے کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔
اجلاس میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔
وزرائے خارجہ نے ترجیحی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، چاروں ممالک نے مذاکرات، سفارتکاری اور علاقائی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔
چاروں ممالک کا مذاکرات، سفارتکاری اور علاقائی تعاون کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔ پاکستان، سعودی عرب، ترکیے اور مصر کا پُرامن، مستحکم خطے کےلیے تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔