• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس میں سرمایہ کاری کا مسلسل دوسرا منفی دن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج سرمایہ کاری کا مسلسل دوسرا منفی دن رہا، دو دن میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 229 ارب روپے گھٹ گئی ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس کی زیادہ سے زیادہ گراوٹ 863 پوائنٹس رہی۔ البتہ کاروبار کا اختتام 796 پوائنٹس کمی سے 44 ہزار 948 پر کیا ہے۔

دو دن میں انڈیکس کی گراوٹ 15 سو 40 پوائنٹس ہے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 124 ارب روپے کم ہوکر 7 ہزار 715 ارب روپے ہے۔

حصص بازار میں آج 26 کروڑ شیئرز کا کاروبار تقریباً 10 ارب روپے میں ہوا ہے۔ انڈیکس 15 اکتوبر کے بعد 45 ہزار پوائنٹس سے نیچے بند ہوا ہے۔

تازہ ترین