وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو لیک کو چیلنج کرنا چاہیے۔
ایک بیان میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ چیف جسٹس (ر) ثاقب نثار کی آڈیو، ویڈیو لیک جیسے معاملات اداروں پر حملہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان قبل از وقت عام انتخابات کراتے ہیں تو پارٹی اس کے لیے تیار ہے۔
اس سے قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی سابق چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس (ر) ثاقب نثار کی آڈیو کلپ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے لیڈروں پر کیس چلنا شروع ہوتے ہیں تو کبھی وڈیو، کبھی آڈیو آجاتی ہے۔