گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس (ر) ثاقب نثار کی آڈیو کلپ کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
ایک بیان میں عمران اسماعیل نے کہا کہ ن لیگ کے لیڈروں پر کیس چلنا شروع ہوتے ہیں تو کبھی وڈیو، کبھی آڈیو آجاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا مسلسل مذاق بنایا جارہا ہے، اس معاملے پر جامع تحقیقات ہونی چاہئیں۔