• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیلیفونوں میں اتنی سکت نہیں کہ حکومتی ناکامی کا بوجھ اٹھاسکے، احسن اقبال

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ٹیلیفونوں میں اتنی سکت نہیں کہ حکومت کی ناکامی کابوجھ اٹھاسکے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کو مشترکہ اجلاس پر ٹیلیفون کی مدد نہ آتی تو معاملہ ختم ہوجانا تھا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے، ٹیلیفونوں میں اتنی سکت نہیں کہ حکومت کی ناکامی کا بوجھ اٹھاسکے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ مشترکہ اجلاس میں غیرآئینی قدم اٹھایا گیا، اوورسیزپاکستانیوں کا بل قومی اسمبلی میں نہ سینیٹ میں پیش کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ عوام پر 400 ارب روپے سے زائد ٹیکسوں کا بوجھ آئے گا، آج سب کا اتفاق تھا کہ عوامی احتجاج برقرار بلکہ تیز کرناچاہیے۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ حکومت کو چلنے دینے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، اس کھیل کو چلنے دیا تو ملک میں معاشی انتشار ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جسٹس شوکت کی گواہی آئی پھر جج ارشد ملک کی گواہی آئی، رانا شمیم کہتے ہیں اپنے بیان پر قائم ہیں۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ جسٹس (ر) ثاقب نثار کی آڈیو تیسرے ذریعے سے آئی ہے، عدالت تحقیقات کرے، ہمارے تحفظات ان آڈیو اور لیکس کے بغیر بھی موجود تھے۔

تازہ ترین