اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے اجلاس میں مولانا فضل الرحمٰن نے لانگ مارچ کے ساتھ استعفوں کی تجویز کی حمایت کردی۔
اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ لانگ مارچ کے اسلام آباد پہنچنے پر استعفے دیے جائیں۔
دوران اجلاس پی ڈی ایم قیادت نے آئندہ سال عام انتخابات کا بھی مطالبہ کیا۔
پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اسلام آباد میں اجلاس میں شہباز شریف اور مریم نواز آن لائن شریک ہوئے۔
اجلاس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وفاقی وزراء احسن اقبال اور مریم اورنگزیب سمیت دیگر رہنما نے بھی شرکت کی۔