• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلیج فارس میں امریکی بحریہ سے جھڑپ، ایران کے 9 فوجی اہلکار ہلاک

تہران(جنگ نیوز) خلیج فارس کے پانیوں پر امریکی بحریہ اور ایران کی پاسداران انقلاب کے اہلکاروں میں گھمسان کی جھڑپ ہوئی جس میں ایران کے 9اہلکار مارے گئے۔اس جھڑپ میں ایرانی کمانڈر نے اپنے اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی تاہم امریکی اہلکاروں کے زخمی یا ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیں آسکی، غیر ملکی میڈیاکے مطابق خلیج فارس اور خلیج عمان میں کئی ماہ سے آئل ٹینکرز کو ضبط کرنے کی کوششوں کے دوران پیدا ہونے والے تناؤ کے نتیجے میں امریکی بحریہ اور ایران کی پاسداران انقلاب کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خلیج فارس میں امریکی بحریہ کے ساتھ مختصر دورانیے کی جھڑپیں ہوئیں جس میں ہمارے 9 فوجی ہلاک ہوئے۔کمانڈر علی رضا کے بیان کے مطابق ایران نے امریکی بحریہ پر 9 سے زائد بار حملے کیے اور انہیں پسپا ہونے پر مجبور کردیاگیا تاہم ایرانی کمانڈر نے یہ نہیں بتایا کہ جھڑپوں میں امریکا کا کتنا نقصان ہوا۔امریکا کی جانب سے ایرانی پاسداران انقلاب کے اس بیان کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے تاہم ماضی میں امریکا ایرانی پاسداران انقلاب کو خلیج فارس میں اشتعال انگیزی اور جارحیت پر نتبیہ کر چکا ہے۔

تازہ ترین