• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس کا بحران برقرار، کئی شہروں میں لوڈشیڈنگ دورانیہ 20 گھنٹے تک ہوگیا

لاہور (آئی این پی، جنگ نیوز) ملک میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا جس کے باعث کراچی سے پشاور تک گیس کا بحران برقرار ہے، کئی شہروں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹے تک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سردیوں میں اضافے کے ساتھ ہی گیس کی کمی کے مسئلے نے عوام کو نئی پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے، صبح کے آغاز سے دن کے اختتام تک کہیں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے تو کہیں گیس کا کوئی نام و نشان نہیں جس کے باعث بچے بڑے ناشتے کے بغیر گھر سے نکلنے پر مجبور ہیں۔

تازہ ترین