• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی،سرکاری بنک کی ATMسے ہیکرز نے کروڑوں روپے نکال لئے

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے علاقہ پیر ودھائی جنرل بس اسٹینڈ کے قریب ایک سرکاری بنک کی اے ٹی ایم سے ہیکرز نے کروڑوں روپے کی رقم چرا لی ۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو بنک منیجر نے کارروائی کے لئے درخواست دیدی ہے ۔جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 20 نومبر کی رات ساڑھے آ ٹھ بجے 6 افراد اے ٹی ایم میں داخل ہو ئے اور اے ٹی ایم کو توڑ کر ایک الیکٹرانک ڈیوائس منسلک کرکے بھاری مالیت کی نقدی لوٹ لی گئی ۔لوٹی جانے والی رقم نقدی اور آن لائن ٹرانسفر کی صورت میں ہے ۔ بنک انتظامیہ نے لوٹی گئی رقم کے تعین کو اب تک مخفی رکھا ہوا ہے۔
تازہ ترین