• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک کی گوادر سےمنتقلی کی تمام فورمز پرمزاحمت کرینگے،امیرالعظیم

لاہور(نمائندہ خصوصی)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے واضح کیا ہے کہ جماعت اسلامی سی پیک کی گوادر سے منتقلی کی تمام فورمز پر مزاحمت کرے گی۔ علاقہ میں چیک پوسٹس پر لوگوں سے ناروا رویہ بند کیا جائے۔ ایران سے اشیائے خوردونوش سے آمدپر پابندی ہٹائی جائے۔ بلوچستان مسئلہ کاحل مذاکرات کے بغیر ممکن نہیں۔ بھارتی جاسوس کلبھوشن کے ساتھ نرم رویہ اور اپنے لوگوں کو تکلیفیں دی جارہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے دورہ بلوچستان سے واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ سیکورٹی کے حوالے سے گوکہ ادارے کچھ کام کررہے ہیں، مگر اداروں سے متعلق بھی عوام شکایت کررہے ہیں۔انھوں نے کہا استحصالی مافیا نے پورے ملک میں اپنے پنجے گاڑھے ہیں۔ جماعت اسلامی پوری طرح مولانا ہدایت الرحمن کی تحریک کے ساتھ کھڑی ہے۔
تازہ ترین