• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے ایرا کو این ڈی ایم اے میں ضم کرنے کی اصولی منظوری دیدی

وزیراعظم نے ارتھ کوئیک ری کنسٹرکشن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن اتھارٹی (ایرا) کو نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) میں ضم کرنے کی اصولی منظوری دیدی۔

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ایرا کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں ایرا کو این ڈی ایم اے میں ضم کرنے کی اصولی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور وزیراعظم آزاد کشمیر، اراکین قومی اسمبلی اور چیئرمین ایرا لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے اجلاس میں شرکت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ فالٹ لائنز پر تعمیرات کا کام زلزلے کےخطرات کے پیشِ نظرہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ فالٹ لائنز کے قریب عمارتوں کو زلزلہ برداشت کرنے کے قابل ہونا چاہیے، نئی تعمیرات و آبادیوں میں سیاحت کے فروغ کو ملحوظِ خاطر رکھا جائے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ شمالی علاقہ جات، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان دنیا کےخوبصورت ترین علاقے ہیں۔

اجلاس کو نیوبالاکوٹ سٹی پر پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا تو وزیراعظم نے منصوبے پر کام تیز اور نیم مکمل پراجیکٹس پر تیزی سے کام کرے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں ایرا کےتحت نامکمل منصوبوں کوصوبائی حکومتوں کودینے سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔

تازہ ترین