جے بھیم فلم ایک طرف مداحوں سے خوب داد سمیٹ رہی تو دوسری طرف اس پر مقدمہ بازی شروع ہوچکی ہے۔
فلم جے بھیم سے متعلق تنازع نے نیا رخ اختیار کرلیا ہے، ونیار سنگم جماعت نے اداکار سوریا اور اُ س کی ٹیم کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار سوریا نے حال ہی میں کورٹ ڈرامہ فلم جے بھیم میں کردار ادا کیا ہے، جس کے ہدایت کار ٹی جے گناویل ہیں۔
اس فلم کو دیکھنے والوں کی طرف سے خوب سراہا جارہا ہے تاہم اس کے چند منظر پر وینار سنگم کے سربراہ ارولموزی نے مقدمہ دائر کردی ہے۔
وینار سنگم نے جے بھیم فلم کی ٹیم پر ہتک عزت، فساد برپا کرنے کے ارادے، گروہی دشمنی کو بڑھاوا دینے، عوامی فساد سمیت 7 دفعات کے مقدمہ درج کروایا ہے۔
جے بھیم ایڈووکیٹ چندرو کی 1993 میں لڑی گئی حقیقی زندگی کی قانون جنگ پر مبنی ہے، جسے میں سوریا نے وکیل کا کردار اداکیا ہے۔