• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شنیرا اکرم کا کراچی چڑیا گھر کی انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی پر سخت ردعمل کا اظہار

کراچی (این این آئی)سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کراچی چڑیا گھر کی انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی پرسخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔شنیرا کی جانب سے ٹوئٹر پر کراچی کے چڑیا گھر میں بھوک کی شدت سے نڈھال شیر کی ویڈیو شیئر کی گئی۔ شنیرا نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بالکل غلط ہے، یہ منظر دِل شکستہ ہے جو یقینی طور پر تفریح فراہم کرنے کیلئے نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم جانوروں کی دیکھ بھال نہیں کر سکتے اور انہیں کھانا نہیں کھلا سکتے تو ہم چڑیا گھر کے مستحق بھی نہیں ہیں، جانوروں کو کھانا کھلانے کیلئے عملے کو تنخواہ نہ ملنا کوئی عذر نہیں ہے۔

تازہ ترین