• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی 20 رینکنگ، محمد رضوان ترقی کرتے ہوئے چوتھے نمبر پر پہنچ گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں پاکستان کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرنے والے بابر اعظم اور محمد رضوان عالمی رینکنگ میں بھی بلندیوں کی جانب گامزن ہیں۔ کپتان بابر اعظم بنگلہ دیش کی سیریز کے تینوں میچوں میں بڑا اسکور نہ کرسکے لیکن وہ بدستور پہلے نمبر پر ہیں البتہ ان کے پوائنٹس 839 سے کم ہو کر 809 ہو گئےہیں۔محمد رضوان ایک درجہ ترقی کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئے۔ بدھ کو جاری ہونے والی نئی رینکنگ میں بیٹسمینوں کی ابتدائی تین پوزیشن پر کوئی فرق نہیں پڑا ہے ۔دوسرے نمبر پر انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان اور تیسرے پر جنوبی افریقا کے مارکرم ہیں،فخر زمان کا 35 واں نمبر ہے۔ بولرز کی فہرست میں انگلینڈ کے کرس جارڈن ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے ہیں ،ابتدائی پوزیشنز پر کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ سری لنکا کے ونندو ہسارنگا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے ، پاکستان کے شاہین آفریدی کا11 واں اورے شاداب خان کا 14 واں نمبر ہے۔ آل راؤنڈرز میں افغانستان کے محمد نبی ٹاپ پر ہیں۔

تازہ ترین