• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جونیئر ہاکی ورلڈکپ، پاکستان کو پہلے میچ میں جرمنی سے شکست

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) بھوبنیشور بھارت میں کھیلے جانے والےعالمی جونیئر ہاکی کپ میں پاکستانی ٹیم نے اپنی شروعات ناکامی سے کی۔ بدھ کوگروپ کے پہلے میچ میں جرمنی نے 5-2سے شکست دی۔ دیگر میچوں میں بیلجیم نے جنوبی افریقا کو5-2سے پولینڈ نے کینیڈا کو ایک، صفر سے اور ملائیشیا نے چلی کو ایک ، صفر سے شکست دی۔دن آخری میچ میں دفاعی چیمپئن اور میزبان بھارت کو فرانس کے ہاتھوں4-2سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق جرمن کھلاڑی اسٹروتھ آف نے ابتدائی لمحات میں ہی فیلڈ گول کرکے ٹیم کو برتری دلادی ۔دوسرا گول ڈک شیئر نے کیا ۔ پاکستان نے 18 ویں منٹ میں عبدالحنان شاہد کے ذریعہ فیلڈ گول کیا۔ تاہم سیج برگ نے اگلے ہی منٹ میں فیلڈ ٹیم کا تیسرا شوارزہاٹ نے 22 ویں منٹ میں پینلٹی کارنر اور ڈک شیئر نے54ویں منٹ میں گول کردیا۔ پاکستان کیلئے دوسرا گول حماد انجم نے کیا۔

تازہ ترین