• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خرم پرویز کی گرفتاری سے آ گاہ، انڈین حکومت سے رابطے میں ہیں، یورپین یونین

برسلز( حافظ انیب راشد ) یورپین یونین نے کہا ہے کہ وہ انسانی حقوق کے معروف کارکن خرم پرویز کی گرفتاری سے آ گاہ ہیں اور اس صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ جنگ اور جیو کی جانب سے اس گرفتاری کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں یورپین ایکسٹرنل ایکشن کی ترجمان نبیلا مصرالی نے کہا کہ خرم پرویز کی گرفتاری انکے علم میں ہے اور وہ اس گرفتاری پر انڈین حکومت سے رابطے میں ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ یورپین یونین کا ہمیشہ سے یہ واضح موقف ہے کہ انفرادی حق اظہار رائے جمہوریت کی بنیاد ہے اور یورپین یونین اس پر انڈین گورنمنٹ سے دونوں فریقین کے درمیان ہونے والے ہیومن رائٹس ڈائیلاگ میں بھی بات کرتی رہتی ہے۔ہم کشمیری انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز کی گرفتاری کی تحقیق کر رہے ہیں اور انڈین گورنمنٹ سے رابطے میں ہیں۔ یاد رہے کہ یو این پہلے ہی خرم پرویز کی رہائی کا مطالبہ کرچکی ہے۔

تازہ ترین