• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان نسل کو پیرعبدالقادرغوث اعظمؒ کی تعلیمات سے روشناس کرانا ہوگا، علمائے کرام

برمنگھم( ابرارمغل) عصری تقاضوں اور نوجوان نسل کی دینی تعلیم وتربیت کے لئے دین اسلام کی عظیم روحانی شخصیت حضرت عبدالقادر المعروف غوث اعظمؒ کی تعلیمات اور ان کے طرز عمل کو اپنانا ہوگا۔حضرت غوث اعظم نے جس طرح دین اسلام کی اشاعت اور اللہ تعالیٰ کی رضا و خوشنودی کیلئے ساری عمل کام کیا وہ قیامت تک ہمارے لئے بہترین مشعل راہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار جامع مسجد قادریہ ٹرسٹ برمنگھم میں مفتی اعظم برطانیہ مفتی گل الرحمٰن قادری کی صدارت اور صاحبزادہ پیر محمد طیب الرحمٰن قادری کی نگرانی میں منقعدہ سالانہ غوث اعظم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا گیا۔ قادریہ ٹرسٹ برمنگھم کے زیر اہتمام منعقدہ اس کانفرنس سے صدر محفل علامہ مفتی گل الرحمٰن قادری، میزبان محفل صاحبزادہ پیر محمد طیب الرحمٰن قادری، خطیب پاکستان علامہ محمد طیب ہزاروی، صاحبزادہ پیر مصباح المالک لقمانوی ، علامہ حافظ محمد رمضان رضا، علامہ قاری محمد سلطان قادری، علامہ الحاج محمد رمضان باغ، علامہ اطہر حسین الازہری، علامہ حافظ محمد ناصر خان، علامہ عبدالغفور مصطفائی، صاحبزادہ پیر حسیب طیب قادری اور دیگر جید علمائے دین ، مشائخین عظام نے خطاب کیا جبکہ عرس غوث اعظمؒ کی مناسبت سے مختلف نامور ثناہ خوانوں نے اپنی اپنی حاضری بھی پیش کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ حضرت غوث اعظم دین اسلام وہ عظیم پیش ہیں جنہوں نے بچپن سے ہی اسلامی اشعائر کو اپنا کر ساری زندگی انسانیت کی فلاح و بہبود اور دکھی چہروں پر مسکراہٹ بکھیری، علم معرفت و تصوف سے لیکر فقہی مسائل تک ہمیشہ ایسے نقوش تاریخ اسلام کے اوراق پر چھوڑے جو قیامت تک امت مسلمہ کی علمی و فقہی، ادبی و تخلیقی اور فکری پیاس بجھاتے رہیں گے۔ ضاحبزادہ پیر محمد طیب الرحمٰن قادری نے کہا کہ اگر آج کا نوجوان حضرت غوث اعظمؒ کی زندگی و کردار کا مطالعہ کرلے تو یقین جانیں وہ اقبال کا شاہین بن کر ستاروں پر کمند ڈال سکتا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں دین اسلام کی ایسی عظیم شخصیات کے بارے میں اپنی نوجوان نسل کو روشناس کرانا ہوگا۔ اس روحانی محفل میں فرزندان اسلام کی کثیر تعداد کے علاوہ قائداعظم ٹرسٹ کے چیئرمین راجہ محمد اشتیاق خان، ایوان نعت برمنگھم کے چیئرمین صاحبزادہ قاری تنویر اقبال قادری، حاجی ذوالفقار احمد نے خصوصی طورپر شرکت کی جبکہ آخر میں مفتی اعظم برطانیہ مفتی گل الرحمٰن قادری نے خصوصی طور پر دعا بھی کروائی۔

تازہ ترین