• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران تنصیبات تک رسائی دے‘ عالمی توانائی ایجنسی

تہران ( نیوز ڈیسک) بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رافائل گروسی نے تہران میں ایرانی رہنماؤں سے اپنی ملاقاتوں میں کہا کہ ایٹمی معاہدے کی بحالی کے لیے ایران کو مزید راستہ دینا ہوگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تہران حکومت اقوام متحدہ کے ادارے کے ماہرین کو اپنی جوہری تنصیبات تک زیادہ اور بہتر رسائی دے۔ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ رافائل گروسی گزشتہ شام تہران پہنچے تھے۔ انہوں نے ایرانی وزیرخارجہ حسین عبدالہیان اور ایرانی ایٹمی پروگرام کے سربراہ محمد اسلامی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں گروسی نے کہا کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین 2015ء میں طے پانے والے اور گزشتہ چند برسوں سے تعطل کے شکار جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے عن قریب شروع ہونے والے مذاکرات کے پیش نظر تہران کو بین الاقوامی ماہرین کو اپنی ایٹمی تنصیبات تک زیادہ رسائی دینا چاہیے۔ سابق امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے یک طرفہ اخراج کے اعلان کے بعد سے تہران نے اپنی ایٹمی تنصیبات میں یورینیم کی طے شدہ حد سے کہیں زیادہ افزودگی کا عمل شروع کر رکھا ہے۔
تازہ ترین