• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوکت عزیز صدیقی کی نوکری سے فارغ کرنے کیخلاف مقدمہ کو جلدسماعت کیلئے مقرر کرنیکی درخواست

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی نے نوکری سے فارغ کرنے کے خلاف مقدمہ کو جلدسماعت کے لئے مقرر کرنے کی متفرق درخواست دائر کر دی ہے ، بدھ کے روز سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایاگیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی حالیہ تقریر کے بعد امید بندھی ہے کہ 2018 سے زیر التوا کیس کا فیصلہ جلد ہوجائے گا، یہ کیس عدلیہ کی خودمختاری اور بیرونی دبائو سے آزادی کا ثبوت دینے کا ٹیسٹ کیس ہے، عدالت نے 11 جون کو کہا تھا کہ بینچ کی دستیابی پر کیس جون میں ہی مقرر کیا جائے گا۔

تازہ ترین