گجرات(نمائندہ جنگ) عدالتی حکم پر مندر سے ناجائز قبضہ ختم کرا دیا گیا،محکمہ اوقاف گجرات نے عدالتی حکم پر مین بازار جلالپورجٹاں میں واقع 14 مرلے پر قائم مندر جس پر محمد بوٹا نامی شخص ناجائز قابض تھا پولیس تھانہ سٹی جلاپورجٹاں کے ہمراہ موقع پر جا کر ناجائز قبضہ ختم کروا دیا،محمد بوٹا عرصہ دراز سے مندر پر ناجائز قابض تھا ،پولیس اور محکمہ اوقاف نے مندر میں موجود سامان باہر نکال کر مندر خالی کر کے اپنے تالے لگا دئیے،محکمہ اوقاف گجرات نے مندر خالی کروانے کی رپورٹ مقامی عدالت میں جمع کروا دی۔