• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی سمندری خود مختاری 2 لاکھ 90 ہزار مربع کلو میٹر پر قائم

اسلام آباد(نمائندہ جنگ )پاکستان کی سمندری خود مختاری 2لاکھ 90ہزار مربع کلو میٹر پر قائم،قائمہ کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سی پیک نے مکران کے ساحل کیساتھ ترقی کے ممکنہ امکانات کو آگے بڑھایا ،تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی بحری امور کو بلیو اکانومی پر بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ 2015 میں براعظمی شیلف کی حدود سے متعلق اقوام متحدہ کے کمیشن کے دعوے کی منظوری کے بعد، پاکستان نے 350 N (ناٹیکل میل) کا سمندری علاقہ حاصل کر لیا ہے، پاکستان کی سمندری خودمختاری 290,000 مربع کلومیٹر کے کل رقبے پر قائم کی گئی ہے جو کہ ملک کی سرزمین کا 36.4 فیصد بنتا ہے، CPEC نے مکران کے ساحل کے ساتھ ترقی کے ممکنہ امکانات کو آگے بڑھایا ہے۔

تازہ ترین