• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی، اپوزیشن کا شورشرابہ، میگافون پر نعرے، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی ،اپوزیشن کا شورشرابہ، احتجاج ، قائد حزب اختلاف ایوان میں اپنا میگا فون لے آئے ،میگا فون پر نعرے، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں، مکیش کمارکے ریمارکس اور بولنے کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن کے ارکان مشتعل ہوئے، ڈپٹی اسپیکر نے قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ اور اپوزیشن کے دیگر ارکان کے مائیک بند کرادیے ،اس موقع پر حلیم عادل شیخ نے اپنا میگا فون ہاتھ میں تھام لیا،حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ایوان میں حزب اختلاف کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے ،انہوں نے کہا کہ وہ ناظم جوکھیو پر قرار داد لانا چاہتے تھے، وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے کہا کہ یہ لوگ آج ایوان میں میگا فون لائے ہیں کل کوئی اسلحہلاسکتاہے۔ اس لئے اس چیز کی حوصلہ شکنی کی جائے ۔ایوان میں سیکورٹی کیا کررہی ہے ۔اسپیکر اپنے اختیارات استعمال کریں ۔ایوان کا ماحول بہت خراب ہورہا ہے۔ خواجہ اظہار نے اس امر پر دکھ کا اظہار کیا کہ آج دونوں طرف سے دعا کے وقفے میں بددعائیں دی گئیں۔حکومتی ارکان نے جواب دیا کہ اپوزیشن کا رویہ درست نہیں۔ وقفہ دعا کے دوران ایم ایم اے کے رکن اسمبلی سید عبدالرشید نے کہا کہ لیاری میں مظاہرین پر موٹرسائیکل سواروں نے براہ راست فائرنگ کی ،لیاری میں مسلح لوگ گھوم رہے ہیں ،دعا کریں کہ ظالموں بھتہ خوروں سے نجات ملے۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو ڈپٹی اسپیکر ریحانہ لغاری کی زیر صدارت ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا تو اپوزیشن کی جانب سے اس بات پر اعتراض کیا گیا کہ کارروائی شروع کرنے میں غیر ضروری طور اتنی تاخیر کیوں کی گئی ہے۔ اس موقع پر اپوزیشن ارکان شور شرابہ کرتے ہوئے اسپیکر کی نشست کے سامنے جمع ہوگئے۔ قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے کہا کہ یہ کونسا طریقہ ہے کہ صاحب لوگوں کا انتظار کیا جائے کہ جب وہ آجائیں تو اجلاس شروع ہو۔ایوان کی کارروائی کے دوران ارکان کی جانب سے دلچسپ دعائیں بھی کی گئیں۔ ایم کیوایم کے محمد حسین نے کہا کہ دعا کریں کہ اللہ ڈپٹی اسپیکر کو ایجنڈا پورا کرنےکی توفیق دے جبکہ پیپلز پارٹی کی ہیر سوہو نے جواباً دعا کرائی کہ سندھ حکومت کےخلاف سازشیں کرنےوالے نیست و نابود ہوں ۔ پی ٹی آئی کے ربستان نے قبضہ مافیا کے خلاف دعا کی استدعا کی ۔ پیپلز پارٹی کے نعیم کھرل نے کہا کہ چھوٹے بڑے مسئلے ہر سیاسی جماعت میں ہوتے ہیں ،فہمیدہ سیال میری رشتے دار ہے کسی خون پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔کارروائی کے دوران اپوزیشن کے احتجاج پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر پارلیمانی امور مکیش کمار نے کہا کہ اپوزیشن نے ایوان میں غیر پارلیمانی رویہ اپنارکھا ہے ۔

تازہ ترین