• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان، فائرنگ، دھماکا، 3 اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ/ ڈیرہ مرادجمالی (نمائندگان جنگ)تمپ وسبی میں فائرنگ ، دھماکہ، 3اہلکار شہید ،جوابی کارروائی سے 4دہشتگرد ہلاک، جھالڑی میں ایک اہلکار بارودی سرنگ کا نشانہ بنا، آئی ایس پی آر کے مطابق چیک پوسٹ پر حملہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی گئی، کئی دہشت گردوں کی لاشیں انکے ساتھی لے گئے، تفصیلات کے مطابق تربت کے علاقے تمپ میں دہشت گردوں کا سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، فائرنگ کے تبادلے میں دو اہلکار شہید جبکہ کالعدم تنظیم کےچار دہشت گرد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے جنہیں ساتھی اپنے ساتھ لے گئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کے جوان تمپ میں چیک پوسٹ پر ڈیوٹی دے رہے تھے کہ کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کر دی جوانوں نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں دو جوان سپاہی نصیب اللہ اور سپاہی انشااللہ شہید ہو گئے جبکہ جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے جن کی لاشیں اور زخمیوں کو ان کے ساتھی اپنے ساتھ لے کر فرار ہو گئے۔ جوانوں کی میتوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پہاڑی علاقے میں آپریشن شروع کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے ایک گروپ نے تمپ میں قائم سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی تاکہ ان دہشت گردوں کو تعمیر شدہ علاقوں میں جانے سے روکا جا سکے۔ سیکورٹی فورسز نے تمام دستیاب ہتھیاروں سے جواب دیا جس میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ تاہم منگنی کے دوران دو سپاہی سپاہی نصیب اللہ سکنہ خاران اور سپاہی انشاء اللہ سکنہ لکی مروت نے بہادری سے لڑتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

تازہ ترین