• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ، کار پر فائرنگ، میاں بیوی2 کمسن بچیوں سمیت قتل

شیخوپورہ،مریدکے( نمائندہ جنگ )فیروزوالا کے علاقہ مرل پار کے قریب نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کار سوار باٹاپور کا رہائشی شاہنواز اس کی اہلیہ زینب اور دو کمسن بچیاں ہلاک ہو گئیں ،خاتون کے پرس سے ملنے والے ایک شناختی کارڈ کے مطابق ان کے لواحقین کو بھی اطلاع کی گئی جو موقع پر پہنچ گئے ان کے مطابق ان کی کسی سے دشمنی نہ تھی وقوعہ کے وقت ایک ہی خاندان کے یہ چاروں افراد شادی کی تقریب سے فارغ ہو کر واپس اپنے گاؤں باٹاپور آرہے تھے کہ فیروزوالا کے علاقہ مرل پار کے قریب ان کی کار پر فائرنگ کی گئی پولیس کے مطابق ورثہ کی طرف سے ملنے والی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف چار افراد کے قتل کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور لاشوں کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے بھجوا دیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید