لاہور(نمائندہ جنگ)احتساب عدالت لاہور کے ایڈمن جج شیخ سجاد نےایڈن گارڈنہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس میں مرحوم مالک ڈاکٹر امجد کی بیٹی ثمر امجد کی درخواست پر ان کی عبوری ضمانت میں 8دسمبر تک توسیع کردی۔
ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا نواں مرحلہ بیلجیئم کے ٹم مرلیئر نے جیت لیا۔
مقبوضہ کشمیرمیں 13 جولائی 1931 کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے یوم شہدائے کشمیر منایا جا رہا ہے۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی دورۂ ایران پر تہران پہنچ گئے۔
خیبر پختون خوا میں ایک اور بڑے مالی اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے جس میں کے پی سٹیز امپروومنٹ پراجیکٹ میں غیر رجسٹرڈ غیر ملکی کمپنی کو 32 ارب روپے کا مالی فائدہ پہنچایا گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جھنگ میں شیخ وقاص اکرم کے گھر پر چھاپے کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
اقراء دو ماہ قبل شوہر سے ناراض ہو کر بچوں سمیت میکے آئی ہوئی تھی، ماں اور دونوں بچوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔
بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ڈیزل لے جانے والی مال گاڑی میں آگ لگ گئی۔ چنئی سے بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ ڈبوں میں لگنے والی آگ نے کچھ ہی دیر میں پوری مال گاڑی کو لپیٹ میں لے لیا۔
بھارتی تنظیم الفا کا کہنا ہے کہ بھارت نے میانمار میں ڈرون حملہ کرکے ہمارے تین کمانڈروں اور 20 ارکان کو ہلاک کر دیا۔
ملائیشیا کے 100 سالہ سابق وزیرS اعظم مہاتیر محمد کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل کی ملائیشیا میں زمبابوے کے مفتی اعظم مفتی اسماعیل مینک سے ملاقات ہوئی ہے۔
سانگھڑ کے گاوں جمعہ کلہوڑو میں گھر سے خاتون کی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق قتل کے الزام میں خاتون کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا۔
وفاقی حکومت نے فرنٹیئر کانسٹیبلری کو ملک گیر فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
اسپورٹس بورڈ کے نوٹس پر نیٹ بال فیڈریشن کے سربراہ مدثر آرائیں کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں پاکستان اسپورٹس بورڈ کو کچھ غلط فہمی ہوئی ہے۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے پاکستان نیٹ بال فیڈریشن سے 3 دن میں وضاحت طلب کر لی۔
پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے بیٹے راول شرجیل نے کہا صحافیوں کے مسائل کے حل کیلیے ہم ہر وقت تیار ہیں۔