ٹھٹھہ کا وینجھر گرلز پرائمری اسکول 8سال سے چھت سے محروم ہے، اسکول میں زیر تعلیم 800سے زائد طالبات کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں، جس کے خلاف اساتذہ اور طالبات نے روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا۔
احتجاجی طالبات کا کہنا تھا کہ ٹھیکیدار نے 8سال پہلے ٹینڈرمنظورہونے کے بعد اسکول کی چھت گرائی تھی ،مگراب تک چھت دوبارہ تعمیر نہیں ہوسکی اوروہ کڑی دھوپ میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبورہیں۔
اساتذہ نے کہا کہ وینجھر اسکول پیپلزپارٹی کی ایم این اے شمس النساء میمن کے گھر کے سامنے واقع ہے، لیکن انہوں نے اس مسئلے کی جانب کبھی توجہ نہیں دی۔