• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کو ان ٹیپوں پر اتنا ہی اعتماد ہے تو عدالتوں میں پیش کریں، فرخ حبیب

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہاہے کہ مریم صفدر نے اپنی رام لیلی کی کہانی سنائی،مریم نواز کو چیلنج ہے کہ ان ٹیپوں اور ویڈیو پر اتنا ہی اعتبار ہے تو شواہد کے طور پر عدالت میں پیش کریں، جس نےمشرف کے پاؤں پکڑ کر این آر او لیکر کیسز بند کرائے ہوں، وہ کیسے خودمختار عدلیہ کو تسلیم کرینگے، پہلی بار ایسا مجرم دیکھا ہے جسے ٹرائل کورٹ سے سزا ہوئی ہو اور اس کیخلاف اپیل لے کر جائے اور پھر التوائیں لینی شروع کر دے۔

تازہ ترین