• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ :میرٹ کی خلاف ورزی پر سیکرٹری سکول ایجوکیشن اور ڈپٹی کمشنر لیہ طلب

ملتان (سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جسٹس محمد شان گل نے عدالتی احکامات کے باوجود میرٹ کی خلاف ورزی کرنے پر سیکرٹری سکول ایجوکیشن اور ڈپٹی کمشنر لیہ کو آج عدالت طلب کر لیا ہے۔ فاضل عدالت میں فوزیہ امین نے درخواست توہین عدالت دائر کی تھی کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے لیہ میں مختلف آسامیاں مشتہر کی گئیں۔ جس کے لئے ایسے امیدواروں کو بھی اہل قرار دیا گیا جن کا امتحانی نتیجہ آنا ابھی باقی تھا جبکہ تحریری امتحان میں 50 فیصد نمبر حاصل کرنا ضروری تھے لیکن اس سے کم نمبر حاصل کرنے والوں کو بھی اہل قرار دیا گیا۔ اس طرح محکمہ تعلیم نے اپنے اعلان کردہ طریقہ کار اور قواعد سے انحراف کرتے ہوئے میرٹ کی دھجیاں اڑا دیں۔
تازہ ترین