پشاور (جنگ نیوز) ینگ فارماسسٹ کمیونٹی پاکستان اور شعبہ فارمیسی جامعہ پشاور کے طلبہ نے ہفتہ’’ اینٹی بائیوٹکس کے خلاف مزاحمت ‘‘ کے حوالے سے آگاہی ریلی نکالی جس میں طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ ترجمان ڈاکٹر انیس الرحمٰن سمیت دیگر مقررین نے سول سوسائٹی اور عوام سے اپیل کی کہ اینٹی بائیوٹکس صرف ڈاکٹر کے نسخے اور فارماسسٹ کی صلاح پر استعمال کرنا چاہئے، اینٹی بائیوٹکس کو تجویز کردہ مقدار و معیار کے مطابق استعمال کرنے اورغیر ضروری طور پر تجویز نہ کرنے کے ساتھ اس حوالے سے قانون سازی کرنے سے ہی مزاحمت میں کمی لائی جا سکتی ہے۔