• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کراچی کے مختلف علاقوں میں آج صبح چھائی دھند کے سبب حد نگاہ شدید متاثر رہی ، کارا ور موٹر سائیکلوں پر سفر کرنے والوں کو شدید دشواری کا سامنا رہا۔

شہر قائد کے علاقوں ایئرپورٹ، سپرہائی وے، اورنگی ٹاؤن، ناردن بائی پاس ، سپرہائی وے لنک روڈ کے اطراف کے علاقوں میں شدید دھند چھائی رہی اور حد نگاہ 100 میٹر رہی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک رہنے کا امکان ہے، شہر میں رات سرد اور صبح کے وقت دھند رہنے کا امکان ہے۔

کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 18ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے،جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 15ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں شمال مشرق سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 95فیصد ہے۔

تازہ ترین