• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احمد علی اکبر اور طلحہ طالب نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا

معروف پاکستانی اداکار احمد علی اکبر اور اولمپک ویٹ لفٹر طلحہ طالب کی انسٹاگرام پوسٹس نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

اولمپک ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اداکار  احمد علی اکبر کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ انہیں احمد علی اکبر سے مل کر اچھا لگا‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’بہت جلد وہ ایک سرپرائز دیں گے‘۔


دوسری جانب طلحہ طالب کے اس انسٹا پوسٹ کواحمد علی اکبر نے اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کیا۔

انہوں نے طلحہ طالب کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ’ ہمیں آپ پر فخر ہے‘۔

احمد علی اکبر نےطلحہ طالب کی ورلڈ چیمپیئن شپ میں اچھی کارکردگی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

تاہم، دونوں میں سے کسی نے بھی یہ نہیں بتایا کہ وہ کیا’سرپرائز ‘ دینے جارہے ہیں۔

البتہ تشویش میں مبتلا مداح طلحہ طالب کی پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں اس بارے میں مختلف تبصرے کررہے ہیں۔

کچھ صارفین نے پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے پوچھا کہ’ کیا طلحہ طالب ڈرامہ سیریل پری زاد کی کاسٹ میں شامل ہونے جارہے ہیں؟‘

جبکہ بہت سےصارفین کا کہنا ہے کہ یہ دونوں جڑواں بھائی لگ رہے ہیں۔

تازہ ترین