• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان ٹم پین نے کرکٹ سے بریک لے لیا

سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے غیر اخلاقی ٹیکسٹ کا اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعدکرکٹ سے بریک لے لیا۔

ٹم پین نے اپنے کیرئیر کا اہم فیصلہ لے لیا، خاتون کو غیر اخلاقی ٹیکسٹ کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد پین نے ایشیز سمیت مستقل قریب میں شیڈولڈ ہر طرح کی کرکٹ سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔

مینجر نے تصدیق کی ہے کہ ٹیم پین غیر معینہ مدت تک کیلئےکرکٹ سے علیحدہ ہورہے ہیں، انہوں نے ذہنی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کرکٹ سے بریک کا فیصلہ لیا ہے۔

فاسٹ بولر پیٹ کمنز کو ٹم پین کی جگہ آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ اسٹیو اسمتھ ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے۔

تازہ ترین