• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نازیبا پیغامات کا معاملہ، آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان ٹم پین ٹیم قیادت سے دستبردار


آسٹریلیا کے ٹیسٹ کپتان ٹم پین ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہوگئے۔

آسٹریلیا کے ٹیسٹ کپتان ٹم پین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ دستبرداری کا فیصلہ مشکل رہا، لیکن میری فیملی، کرکٹ اور میرے لیے اچھا ہے، میرا عمل اس معیار سے نہیں ملتا کہ میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کروں۔

ٹم پین نے کہاکہ نازیبا پیغامات کے معاملے پر افسوس ہے، فیملی کا سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا کے کہا ہے کہ ٹم پین ایشیز سیریز میں بحیثیت کھلاڑی دستیاب ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان ٹم پین کو نا زیبا میسجز کے اسکینڈل کا سامنا ہے، کرکٹ آسٹریلیا نے ان کے خلاف نا زیبا میسجز کرنے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ ٹم پین پر 2017 ء کی ایشیز سیریز کے دوران کرکٹ تسمانیہ کی سابق ملازمہ کو نازیبا پیغامات بھیجنے کا الزام ہے۔

تازہ ترین