حکومت کی طرف سے مارجن بڑھانے کی یقین دہانی کے بعد پٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال ختم کردی۔
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان منافع کے مارجن بڑھانے سے جڑے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔
اسلام آباد میں پٹرولیم ڈویژن نے پٹرولیم ڈیلرز ایسو سی ایشن سے مذاکرات کیے، حکام نے منافع میں 99 پیسے یا 25 فیصد اضافے پر اتفاق کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پٹرولیم ڈویژن نے پٹرولیم ڈیلرز کے مطالبات مان لیے ہیں اور یقین دہانی کروائی کہ منافع میں 99 پیسے یا 25 فیصد اضافے کی سمری بھیجی گئی ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کے حکام نے پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کو اس بات کی بھی یقین دہانی کروائی کہ ہر 6 ماہ بعد منافع کا جائزہ لیا جائے گا۔
پٹرول پر ڈیلر منافع 99 پیسے اضافے سے 4 روپے90 پیسےفی لیٹر ہوجائے گا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ڈیلر منافع 83 پیسے اضافے سے 4 روپے 13 پیسے فی لیٹر ہوجائے گا۔