• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہڑتال کا اعلان، کراچی کے پٹرول پمپس پر عوام کا رش لگ گیا


پٹرول پمپس مالکان کی 25 نومبر کی ہڑتال کے اعلان کے بعد کراچی بھر کے پمپس پر شہریوں کا رش لگ گیا ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں پٹرول پمپس پر گاڑیوں کی طویل قطاریں دیکھنے میں آرہی ہیں۔

پٹرول پمپس ایسوسی ایشن نے رہنما شعیب خان نے کل صبح 6 بجے سے پٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ تمام ایسوسی ایشنز ہڑتال پر متفق ہیں۔

پٹرولیم ڈیلرز ایسویسی ایشن کے عہدیدار اس سے قبل لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کہہ چکے ہیں کہ ہم نے 5 نومبر کو ہڑتال کا اعلان کیا تو حکومت نے بیک آؤٹ کیا تھا۔

ایسوسی ایشن کے سیکریٹری انفارمیشن نے کہاکہ ہم نے کل کےلیے ہڑتال کا اعلان کیا ہے کیونکہ موجودہ مارجن میں ہمارے لیے کارروبار کرنا مشکل ہوگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہمارا اتنا تو حق ہے کہ پلے سے کھانے کی بجائےکاروبار بند کردیں، سارا پاکستان پٹرولیم ایسوسی ایشن نے چلانے کا تو ٹھیکہ نہیں لیا، آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن اور ہماری ایسوسی ایشن الگ ہے۔

تازہ ترین