• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خصوصی پرواز کے ذریعہ 100سے زائد افغان باشندوں کی یونان آمد

ایتھنز(مرزارفاقت حسین) 100سے زائد افغان باشندوں کو جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ طالبان کے خطرے سے دوچار تھے، پیر کے روز یونان میں ایک خصوصی پرواز کے ذریعے تھیسالونیکی پہنچےکے بعد عارضی پناہ دی گئی۔ یونانی حکام نے بتایا کہ جہاز میں سوار 119افراد میں افغانستان کے سرحدی اور قبائلی امور کے سابق وزیر محب اللہ صمیم بھی شامل تھے۔ دیگر مسافروں میں ایک وکیل بھی شامل ہے۔ مسافر اس وقت تک یونان میں ہی رہیں گے جب تک کہ وہ امریکہ اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک کا سفر کرنے کے قابل نہیں ہو جاتے۔ یونان نے 2015 کی بے قابو امیگریشن لہر کے اعادہ سے بچنے کے لیے اپنی مشرقی سرحد پر سیکیورٹی بڑھا دی ہے – جب زیادہ خوشحال یورپی ممالک کی طرف جانے والے تقریباً دس لاکھ افراد ترکی میں غیر قانونی طور پر داخل ہوئے۔ خدشات کے باوجود، یونان میں اس موسم خزاں میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے افغان مہاجرین کی بڑی آمد نہیں دیکھی گئی۔یونان میں خواتین افغان ججوں اور پارلیمنٹ کے سابق ممبران کے ایک گروپ میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ، تقریباً 700 افراد کے ساتھ مقیم ہیں ۔
تازہ ترین