• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگ لی

اسلام آباد(صباح نیوز) بھارت نے سری نگر سے اڑان بھرنے والی پروازوں کے لیے پاکستانی حکومت سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگ لی ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت نے سری نگر سے اڑان بھرنے والی پروازوں کے لیے پاکستانی حکومت سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگ لی۔

بھارتی حکومت نے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کے لیے باضابطہ درخواست دی ہے جس میں کہا گیا کہ سری نگر سے اڑان بھرنے والی پروازوں کو پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے دیا جائے۔

پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کے معاملے پر پاکستانی حکومت نے متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

قومی سلامتی امور کمیٹی کی جانب سے رپورٹ ارسال کردی گی گئی جبکہ دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے بھی بھارت کی درخواست کے حوالے سے رپورٹ سول ایوی ایشن کو بھجوادی گئی۔

وزرات قانون قانونی پہلوئوں پر اپنی رپورٹ ارسال کرے گی جب کہ سول ایوی ایشن تمام رپورٹس حکومت اور وزرات خارجہ کو ارسال کرے گی جس کی روشنی میں بھارت کی درخواست پر فیصلہ کیا جائے گا۔ 

تازہ ترین