• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

70 سالہ قومی قرضے کا 70 فیصد موجودہ حکومت نے تین سال میں لیا، ملک کو قرضستان بنادیا گیا، احسن اقبال

لاہور( نمائندہ جنگ) مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ70سالہ قومی قرضے کا 70فیصد موجودہ حکومت نے تین سال میں لیا۔ہر پاکستانی 2لاکھ 35ہزار روپےکا مقروض ہوچکا ہے،ملک کو قرضستان بنادیا گیا،ہر پاکستانی 2 لاکھ 35 ہزار روپےکا مقروض ہوچکا ، وزیراعظم خود فارن فنڈنگ کی رسیدیں نکالیں ،عوام فیصلہ کر سکیں کون سچا ،کون جھوٹا۔ اسٹیٹ بینک نے اپنی رپورٹ میں موجودہ حکومت کو آئینہ دکھا دیا۔وزیراعظم خود فارن فنڈنگ کی رسیدیں نکالیں تاکہ عوام فیصلہ کر سکیں کہ کون سچاہےاور کون جھوٹا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون لاہور میں پارٹی ترجمانوں مریم اورنگزیب اور عظمیٰ بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےکیا۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سوا تین سال میں قرضوں اور ادائیگیوں کا حجم 50کھرب سے زائد ہو چکا۔ 39ماہ میں 20اعشاریہ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 2018ءمیں ہر پاکستانی کے ذمے ایک لاکھ 44ہزار کا قرض اب بڑھ کر 2لاکھ 35 ہزار ہو چکا ہے، یہ تقریباً 63فیصد اضافہ ہے، اس کا جواب کون دیگا۔قیام پاکستان سے 2018ءتک ہر پاکستانی پر اوسطاً ہر سال 2ہزار قرض چڑھاجبکہ پی ٹی آئی کے 3سالوں میں 28ہزار سالانہ فی کس قرضہ چڑھا ہے۔ پاکستان کو قرضستان کس نے بنایا ہے۔ عمران خان نے ان 3سالوں میں گزشتہ 10الوں سے زیادہ قرضہ خود لے لیا ہے۔ قرضوں کی تحقیقات کیلئے بنائے گئے قرضہ کمیشن کی رپورٹ کہاں ہے ۔ ہمارے دور میں 10ہزار ارب کے قرضوں سے بے پناہ ترقیاتی کام ہوئے اور ملک کے چپے چپے پر کام ہوا ۔ہم اس ایک ایک پائی کا جواب دینے کیلئے حاضر ہیں ۔عمران نیازی بتائیں کہ انہوں نے کون سا نیا ترقیاتی کام کیا ہے۔ یہ سب پیسہ ان کی نالائقی کو فنانس کرنے کے لئے خرچ کیا گیا ہے پالیسی ریٹ بڑھانے سے بھی ملک پر قرضوں کا بوجھ بڑھ گیا ہے یہ مسلم لیگ ن کی وجہ سے نہیں ہوا ہے۔

تازہ ترین