• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا دورہ گوادر، سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی

کوئٹہ( این این آئی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کا دورہ گوادر، چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا کی قیادت میں کمیٹی ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ پہنچ گئی،سینیٹر پلوشہ خان، سینیٹر دوست محمد اور سینیٹر شفیق ترین کمیٹی ارکان میں شامل۔کمیٹی نے ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ آف گوادر میں انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر کمیٹی کو انسٹیٹیوٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ علاوہ ازیں ،سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمینٹ کمیٹی کا اہم اجلاس چائنہ بزنس سینٹر گوادر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اعلی سول و عسکری حکام کے علاوہ، چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی سمیت دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔سینیٹر پلوشہ خان، سینیٹر دوست محمد اور سینیٹر شفیق ترین بھی اجلاس میں شریک تھے ۔ اجلاس میں کمیٹی کو سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر جاری کام سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

اہم خبریں سے مزید