• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینسو ہال کی تاریخی عمارت میں غیر قانونی تعمیرات، سیکرٹری کلچر کی سرزنش

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) چیف جسٹس گلزار احمد نے ڈینسو ہال پر تاریخی عمارت میں غیر قانونی تعمیرات کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری کلچر کی سخت سرزنش کر دی عدالت نے ایک ماہ میں غیر قانونی تعمیرات گرانے اور سیکریٹری کلچر کو فوری کارروائیکرنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ میں ڈینسو ہال پر تاریخی عمارت میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق چیف جسٹس گلزار احمد نے نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس نے سوشل میڈیا پر تصویر دیکھ کر سیکریٹری کلچر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے موبائل میں موجود تصویر دکھائی اور کہا کہ بندر روڈ پر یہ ڈینسو ہال کی بلڈنگ ہے یہ کیا ہورہا ہے قومی ورثے کی عمارت ہے اس پر دو منزلیں بنا دی گئیں کوئی ہے پوچھنے والا ؟ کون دیکھے گا یہ معاملات سیکریٹری کلچر نے کہا کہ میں ڈی سی کو کہتا ہوں ایکشن لے ، چیف جسٹس نے کہا کہ ڈی سی کیا کرے گا ؟ کچھ نہیں کررہا ہے ڈی سی کمشنر بھی کچھ نہیں کررہا کیا کررہے ہو یہ ثقافتی ورثہ تباہ ہورہا ۔

اہم خبریں سے مزید