• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی نے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی نے چھوٹے اور بڑے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ۔چھوٹے گوشت کی سرکاری قیمت میں دو سو روپے کلو جبکہ بڑے گوشت کی قیمت میں سو روپے اضافہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی نے ضلع راولپنڈی میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن کر دیا ۔چکی کا آٹا 58 روپے کلو،جبکے ملوں کا آٹا حکومت کے مقرر کردہ ریٹس پر فروخت ہوگا۔ کھلا دودھ 110سے 130 روپے لٹر،دہی 140،چھوٹا گوشت 1200 ،بڑا گوشت 600روپے کلوجو مارکیٹ میں چودہ سو سے پندرہ سو وپے کلو اور سات سو روپے کلو مل رہے ہیں۔ تندوری روٹی 100 گرام 10 روپےبازار میں بارہ روپےکی مل رہی ہے اور نان 120گرام کی قیمت 13 روپےمقرر کی گئی جو تندوروں پر پندرہ روپےکے حساب سے بک رہی ہے۔
اسلام آباد سے مزید