• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری چنگیز چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے بلامقابلہ وائس پریذیڈنٹ منتخب

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) مسلم لیگ (ن) کے چوہدری چنگیز خان چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے بلامقابلہ وائس پریذیڈنٹ منتخب ہو گئے ، وہ مسلم لیگ (ن) اور جماعت اسلامی کے مشترکہ امیدوار تھے، جمعرات کو چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کی پہلی بورڈ میٹنگ صدر کنٹونمنٹ بورڈ بریگیڈئر سلمان نذر کی زیر صدارت ہوئی، بورڈ میٹنگ نے دیگر ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ عمار شہید چوک انڈر پاس ری ماڈلنگ و توسیعی منصوبے کی ری ڈایزئننگ ری شیڈولنگ کی بھی منظوری دیدی، چوہدری چنگیز خان سینٹر چوہدری تنویر خان کے چھوٹے بھائی ہیں۔ سابق وائس پریذیڈنٹ و ممبر کنٹونمنٹ راجہ عرفان امتیاز کے مطابق کینٹ بورڈ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سی بی آئی ایم ایس ) راولپنڈی کا منصوبہ روک دیا گیا ہے ، اس مقصد کیلئے اب تک بننے والی عمارت کو کسی کمرشل مقصد کیلئے استعمال کیا جائیگا۔
اسلام آباد سے مزید