• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خرم پرویز کی گرفتاری پر ہیومن رائٹس واچ کی مذمت

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے علم بردار خرم پرویز کی گرفتاری پر ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ میں بھارتی حکومت سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت اختلاف رائے کو کچلنے کے لیے انسداد دہشت گردی کا قانون استعمال کر رہا ہے۔

بھارت کی قومی تفتیشی ایجنسی نے انسانی حقوق کے معروف کشمیری کارکن خرم پرویز کو دہشت گردی کی فنڈنگ کے الزام میں رواں ہفتے گرفتار کیا تھا۔

خرم پرویز کی گرفتاری پر یورپین یونین نے کہا ہے کہ وہ انسانی حقوق کے معروف کارکن کی گرفتاری سے آ گاہ ہیں اور اس صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ اقوام متحدہ پہلے ہی خرم پرویز کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرچکی ہے۔

ادھر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے جعلی مقابلوں میں کشمیریوں کے قتل کے خلاف ہڑتال کی گئی۔ اس دوران دکانیں اور کاروبار بند رہا اور سڑکیں سنسان رہیں۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ روز 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا تھا۔

تازہ ترین