• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل روایتی انداز میں شادی کرنے سے ایک ہفتہ پہلے ممبئی میں کورٹ میرج کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل جوکہ اگلے ماہ راجھستان میں شادی کرنے والے ہیں، اپنی شادی کی روایتی تقریبات شروع ہونے سے ایک ہفتہ قبل ممبئی میں کورٹ میرج کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق ابھی تک شادی کے بارے میں کترینہ کیف اور وکی کوشل کی طرف سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے اور نہ ہی ابھی تک کوئی دعوت نامہ سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ اس جوڑی کی جانب سے میڈیا کو اپنی شادی سےحتی الامکان دور رکھا جارہا ہے۔ 



جبکہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی ’روکے‘ کی رسم دیوالی کے موقع پر ہوئی تھی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دیوالی کے موقع پر کترینہ کیف اور وکی کوشل کے روکے کی تقریب کا انعقاد ہدایتکار کبیرخان کے گھر پر ہوا تھا۔

 یہ تقریب سادگی سے منعقد کی گئی تھی جس میں صرف خاندان کے افراد نے ہی شرکت کی تھی۔

واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شاہی شادی دسمبر کے پہلے ہفتے میں راجستھان کے علاقے اوائے مدھو پور کے سکس سینسز فورٹ برواڑا میں ہوگی جبکہ اداکارہ کا عروسی لباس مشہور فیشن ڈیزائنر سابیا ساچی نے ڈیزائن کیا ہے۔

تازہ ترین