• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی ٹاپ ماڈل مشک کلیم نے شادی کا اعلان کردیا

پاکستان کی سپر ماڈل مشک کلیم نےسوشل میڈیا پر اپنی شادی کا اعلان کردیا ہے۔

مشک کلیم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی شادی کے کارڈ کی تصویر شیئر کردی ہے۔

انہوں نے اپنی شادی کا کارڈ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ الحمداللّٰہ، بیس دن بعد شادی ہے‘۔


سپر ماڈل کی شادی کے کارڈ پر دیکھا جاسکتا ہے کہ 15 دسمبر کو ان کے قریبی ساتھی نادر ضیاء کے ساتھ ان کا نکاح ہے۔

اس سے قبل مشک کلیم نے انسٹاگرام پر نادر ضیاء کے ساتھ اپنی چند  خوبصورت تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔

خیال رہے کہ مشک کلیم نے کم عمری میں ہی ماڈلنگ کا آغاز کیا تھا اور اب تک کئی ایوارڈز بھی حاصل کر چکی ہیں۔ 

تازہ ترین