• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احمد نورانی کی اہلیہ عنبرین فاطمہ کی گاڑی پر حملہ، پی پی، اے این پی کی مذمت


پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی نے صحافی احمد نورانی کی اہلیہ عنبرین فاطمہ کی گاڑی پر حملے کی مذمت کی ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نیر بخاری نے کہا ہے کہ خبر صحافت کی بنیاد ہے، تحقیقات کروانے کے بجائے خاندان کو نشانہ بنانا شرمناک ہے، میڈیا کے ذریعے اقتدار میں آنے والےحربے میڈیا پر ہی استعمال کررہے ہیں۔

رہنما عوامی نیشنل پارٹی زاہد خان نے مطالبہ کیا ہے کہ عنبرین فاطمہ پر حملے کی تحقیقات کروائی جائے اور ذمہ داروں کو سامنے لایا جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ احمد نورانی کی اہلیہ عنبرین فاطمہ 15سال سے صحافت سے وابستہ ہیں، دلیل کی بجائے لاٹھی گولی سے جواب دینا کمزور اور بزدلوں کی نشانیاں ہیں۔

تازہ ترین