• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: سینئر صحافی احمد نورانی کی اہلیہ کی گاڑی پر حملہ

سینیئر صحافی احمد نورانی کی اہلیہ خاتون صحافی عنبرین فاطمہ کی گاڑی پر لاہور میں نامعلوم شخص نے حملہ کردیا، آہنی شے مار کر گاڑی کی ونڈ اسکرین توڑدی، حملہ آور خاتون صحافی کو سنگین دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگیا۔

پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

احمد نورانی کی اہلیہ عنبرین فاطمہ کا کہنا ہے کہ ان کی کسی سے دشمنی نہیں، بیٹی اور بہن کےساتھ شاپنگ کے لیے بازار جارہی تھی کہ نامعلوم شخص نے حملہ کیا، حکومت انہیں تحفظ فراہم کرے اور حملہ آور کو گرفتار کرے۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے احمد نورانی کی اہلیہ پر حملے کی مذمت کی ہے اور اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین