• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی خام تیل تقریباً ساڑھے 7 ڈالر سستا ہوگیا


امریکا میں خام تیل کی فی بیرل قیمت میں تقریباً ساڑھے 7 ڈالر کی بڑی کمی سامنے آئی ہے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت 7 اعشاریہ 47 ڈالر فی بیرل کمی کے بعد 69 اعشاریہ51 ڈالر بیرل پر ٹریڈنگ کررہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا میں برینٹ کی قیمت میں 7 اعشاریہ 21 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی ہے اور وہ 73 اعشاریہ 77 ڈالر پر ٹریڈنگ کررہا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کے باعث ہوئی ہے۔

تازہ ترین