ابوظبی(اے ایف پی)دنیا کی بڑی طاقتوں سے چند روز قبل جوہری مذاکرات سے متعلق بات کرنےوالے ایرانی عہدیدار نے کویت اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا ہے
اے ایف پی کے مطابق ایران کے جوہری مذاکرات کرنےوالے چیف علی باغیری صدر ابراہیم رئیسی کی حکومت بننے کے بعد خلیجی ممالک کا دورہ کرنے والی پہلی شخصیت ہیں
جمعرات کو باغیری نے کویت کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دونوں ملکوں کے گہرے تعلقات کا ذکر کیا،انہوں نے کہا کہ یہ کویت اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ نئے باب کھولنے کا ایک موقع ہے۔